عوام کی امنگوں کے مطابق بلدیاتی نظام تشکیل دیا جائے، گورنر سندھ

گورنر سندھ نے کہا ہے کہ عوام کی امنگوں کے مطابق بلدیاتی نظام تشکیل دیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی زیر صدارت متحدہ قومی موومنٹ پاکستان اور پاکستان پیپلز پارٹی کا مشترکہ اجلاس ہوا ہے۔

اجلاس میں آئین کے آرٹیکل 140 اے کے تحت صوبہ میں بلدیاتی نظام کی تشکیل پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ صوبہ میں متفقہ بلدیاتی نظام کے ضمن میں مشاورت جاری رکھنے پر بھی اتقاق کیا گیا۔

دوران اجلاس گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ بلدیاتی نظام صوبہ کے عوام کی خواہشات کا آئینہ دار ہونا چایئے۔

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے مزید کہا کہ دونوں جماعتوں کو عوام کا مینڈیٹ حاصل ہے، اس لئے عوام کی امنگوں کے مطابق بلدیاتی نظام تشکیل دیا جائے۔

اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی کی نمائندگی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن، وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ اور وزیر محنت سعید غنی نے کی۔

اس موقع پر متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی جانب سے سابق میئرکراچی وسیم اختر، سابق وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی صادق افتخار بھی شامل تھے۔

Best Car Accident Lawyer