پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس عائد اور زرعی شعبے کی ٹیکس چھوٹ ختم کیے جانے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق رواں مالی سال اکتوبر سے پیٹرولیم مصنوعات پر 10.5 فیصد سیلز ٹیکس عائد کیا جائے گا۔
پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس عائد ہونے سے فی لیٹر قیمت میں 20 روپے تک اضافے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیکس اہداف میں کمی ہوئی تو زرعی شعبے کی سیلز ٹیکس چھوٹ ختم کر دی جائیں گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ زرعی شعبے پر ٹیکس چھوٹ ختم کرنے سے 150 ارب روپے کا ریونیو حاصل کیا جا سکے گا۔
ایل او آئی کا کہنا ہے کہ ٹئیر ون اور ٹئیر ٹو کے سگریٹس پر بھی مزید اضافی ٹیکسز عائد کر دیئے جائیں گے۔
ذرائع نے کہا کہ شوگر ڈرنکس پر ٹیکسز عائد کر کے 60 ارب روپے تک کا ریونیو حاصل کیے جانے کا امکان ہے۔
رواں مالی سال پہلی سہہ ماہی میں اہداف حاصل نہ ہوئے تو اکتوبر سے اقدامات کیے جائیں گے۔