عوام پر مہنگائی کا بوجھ ڈالنے والے ملک کے خیر خواہ نہیں ہیں،کنول شوزب  

کنول شوزب نے کہا ہے کہ عوام پر مہنگائی کا بوجھ ڈالنے والے ملک کے خیر خواہ نہیں ہیں۔

تفصیلا ت کے مطابق امپورٹڈ وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کے بیان پر پاکستان تحریک انصاف کی رہنما کنول شوزب نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بدتمیز اور بدزبان کنیز اپنی نوکری کے لئے خرافات بکتی رہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام سازشی ٹولے ، امریکی غلاموں ، نا اہل اور کرپٹ عناصر کو دھتکار چکی ہے، جب سے پی ڈی ایم کے چور اقتدار پر قابض ہوئے پاکستان کو شرمندگی کا سامنا ہے۔

کنول شوزب نے یہ بھی کہا کہ عوام پر مہنگائی کا بوجھ ڈالنے والے ملک کے خیر خواہ نہیں ہیں، چوروں نے بیرونی سازش سے منتخب حکومت کو گھر بھیجا اور پارلیمنٹ کو بے توقیر کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ امپورٹڈ حکومت کی نا اہلی،عدم دلچسپی کی بدولت پاکستان کو خطرناک سیلابی صورتحال کا سامنا ہے ، امپورٹڈ حکومت کے حواری سندھ لوٹ کر کھا گئے مگر سندھ کے برے حالات کا کچھ نہ ہو سکا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر سازشوں سے توجہ ہٹا کر سیلابی وارننگ پر غور کیا ہوتا تو آج حالت اس قدر ابتر نہ ہوتی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان اور تحریک انصاف کی حکومتیں سیلاب زدگان کی بحالی کے لئے دن رات کوشاں ہیں، تحریک انصاف کے کامیاب جلسے یہ ثابت  کرتے ہیں کہ عمران خان عوام کے دلوں میں ہیں۔

کنول شوزب نے یہ بھی کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام کے باوجود عمران خان نے عوام پر مہنگائی کا بوجھ نہیں ڈالا ، اکنامک سروے رپورٹ گواہ ہے کہ تحریک انصاف ملک کی معیشت کو سنوار رہی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے پاکستان پر تاریخی قرضے چڑھائے جبکہ عمران خان نے پاکستان کے تاریخی قرضے واپس کئے۔

پاکستان تحریک انصاف کی رہنما کنول شوزب کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ڈاکوموومنٹ جتنا مرضی پروپگنڈا کر لے عوام ان کی حقیقت جانتی ہے، عوام اور عمران خان مل کر حقیقی آزادی حاصل کریں گے۔

Best Car Accident Lawyer