پاکستان کی عوام نے سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر اعتماد کا اظہار کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما افتخار درانی نے ایک پیغام شیئر کیا ہے۔
عوام کا اعتماد ۔۔۔۔ عمران خان ! pic.twitter.com/zuCtHxF066
— Dr. Iftikhar Durrani (@IftikharDurani) October 7, 2022
افتخار درانی کی جانب سے شیئر کئے جانے والے پیغام میں ایک جائزہ سروے رپورٹ شیئر کی گئی ہے جس میں عوام سے سے موجودہ حکومت اور پی ٹی آئی کے دور حکومت کا موازنہ کیا گیا ہے۔
عمران خان زیادہ عوامی حمایت حاصل کرنے میں کامیاب
براہ راست دیکھیں: https://t.co/7PN6qbAHwL #ImranKhan #PTI #BreakingNews #BOLNews @PTIofficial @ImranKhanPTI pic.twitter.com/KtzBidKaO0— BOL Network (@BOLNETWORK) October 8, 2022
اس سروے میں عوام سے چند اہم سوالات کئے گئے ہیں جس میں موجودہ حکومت کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے جبکہ عوام نے عمران خان پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے۔
پاکستانی عوام کے مطابق اس ملک کو مشکلات سے صرف عمران خان ہی نکال سکتے ہیں۔
عوام کی آراء کے مطابق ملک کے حالات کو درست راہ پر گامزن کرنے کے لئے 21 فیصد کے ساتھ دوسرے نمبر پر نواز شریف کا نام آیا ہے جبکہ 4 فیصد کے ساتھ موجودہ وزیراعظم شہباز شریف تیسرے نمبر پر ہیں، وزیر خارجہ بلاول بھٹو اور آصف علی زرداری کا نام چوتھے اور پانچویں نمبر پر ہے جو کہ صرف 2 فیصد ہے۔
اسکے دیگر سیاسی رہنماؤں پر عوام کا اعتماد صرف 15 سے 5 فیصد ہی ریکارڈ کیا گیا ہے۔