صوبائی مشیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ عوام آنے والے وقتوں میں حکومتی اقدامات کو اچھے الفاظ میں یاد کرے گی۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی مشیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے رکن صوبائی اسمبلی قادر نائل کے ہمراہ کرخسہ ڈیم کا دورہ کیا جس میں ڈی جی پی، ڈی ایم اے، ڈپٹی کمشنر و متعلقہ حکام نے بریفنگ دی۔
مشیر داخلہ نے کہا کہ صوبائی حکومت کی پالیسی ہے عوام جہاں کئی بھی متاثر ہو وہاں عملی اقدامات کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان کی جانب سے سیلاب متاثرین کیلئے ہدایات ہیں کہ متاثرین کی امداد کیلئے جہاں بھی افسران ہو وہ اس وقت بحالی کے اقدامات کریں۔
مشیر داخلہ نے کہا کہ تجاوزات کی وجہ سے نقصانات ہوئے ہیں، عوام حکومت سے تعاون کرے، پی ڈی ایم اے نے صوبے میں بحالی اقدامات کیلئے تمام ڈیمانڈ پورے کیے ہیں۔
ضیاء اللہ لانگو نے کہا کہ ہمارے افسران سیلاب بحالی میں ہر ممکن تعاون فراہم کر رہے ہیں، صحافی حضرات سے گزارش ہے کہ اس وقت عوام کا حوصلہ بڑھائیں، گزشتہ روز نجی صحافی کے بیان سے عوام قرب میں مبتلا ہوئے، اس وقت ہمیں عوام کا حوصلہ بڑھانا ہے نہ کہ انہیں ڈرانا ہے،
ان کا کہنا تھا کہ ڈیمز آبادی کے فائدے کیلئے بنائے جاتے ہیں، ڈیم اس وقت الحمدللہ مضبوط ہے، آنے والے اسپیل کیلئے احتیاطی تدابیر کی جا رہی ہیں۔