عوامی حمایت کے بغیر ملک نہیں چل سکتا، شیخ رشید

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ عوامی حمایت کے بغیر ملک نہیں چل سکتا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے لکھا کہ پاکستان میں ہر کیس کے پیچھے بڑا چہرہ ہوتا ہے اور لوگ چہرہ دیکھتے ہیں،کیس نہیں۔

جاری کردہ ٹوئئٹ میں شیخ رشید لکھتے ہیں کہ 50 کروڑ سے کم کرپشن کی کھلی چھٹی ہے، یہ مٹھائی بھی اپنے گھرمیں بانٹتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جہاں ہر چیز بکتی ہو، وہاں قوم نہیں بنتی کیونکہ عوامی حمایت کے بغیر ملک نہیں چل سکتا۔

 شیخ رشید کا کہنا تھا کہ کمیشن خورمافیا ہمیشہ این ار او لے لیتا ہے جبکہ جیلیں صرف غریبوں کےلیے بنیں ہیں۔

Best Car Accident Lawyer