عمران خان کے خلاف مذہبی منافرت کی مہم قابل مذمت ہے، راجہ بشارت

صوبائی وزیر پارلیمانی امور راجہ بشارت نے کہا ہے کہ عمران خان کے خلاف مذہبی منافرت کی مہم قابل مذمت ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں راجہ بشارت نے کہا کہ ٹوئٹر پر عمران خان کے خلاف انتہائی کراہت آمیز کوششوں کا خود مشاہدہ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے خلاف مہم کی محض ٹوئٹر کو رپورٹ کافی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ بس! بہت ہو گیا، میں نے متعلقہ حکام کو بھی ایکشن کیلئے کہہ دیا ہے۔

ٹوئٹر پر مہم کی نشاندہی کرنے والوں سے راجہ بشارت نے اظہار تشکر کیا۔

Best Car Accident Lawyer