پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما حماد اظہر نے کہا ہے کہ عمران خان کی کال اب زیادہ دور نہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں حماد اظہر نے کہا کہ اسلام آباد حکومت کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کسان، طلبہ، تاجر، کارکن، وکلاء، ڈاکٹرز، مزدور اور سب پاکستانی تیار رہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ چیئرمین کی کال اب زیادہ دور نہیں ہے۔
اسلام آباد حکومت کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے۔ کسان ، طلبہ ، تاجر ، کارکن ، وکلاء ، ڈاکٹرز، مزدور اور سب پاکستانی تیار رہیں۔ چیرمین کی کال اب زیادہ دور نہیں۔
— Hammad Azhar (@Hammad_Azhar) October 6, 2022