پاکستان کے نمبر ون اور سب سے پسندیدہ نیوز چینل ’بول نیوز‘نے ٹی وی سمیت ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر سب سے زیادہ دیکھے جانے کا ریکارڈ قائم کردیا۔
بول نیوز نے بیک وقت ٹیلی ویژن اور ڈیجیٹل پلیٹ فارم ’ یوٹیوب‘ پر سب سے زیادہ دیکھے جانے والے چینلز کی ریٹنگ میں گزشتہ سارے ریکارڈز توڑ دیے۔
29 اگست کی رات سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے ٹیلی تھون کے دوران یوٹیوب پر سب سے زیادہ بول نیوز دیکھا گیا اور اس اعتماد کے لیے بول نیوز اپنے ناظرین کا انتہائی شکر گزار ہے۔
بول نیوز کے یوٹیوب لائیو پہ عمران خان کی ٹیل تھون مہم کو 4 کروڑ 95 لاکھ سے زائد لوگوں نے دیکھا۔
ناظرین کی اتنی بڑی تعداد یہ ظاہر کررہی ہے کہ لوگ اپنے پسندیدہ چینل اور اس پر نشر کی جانے والی تمام اہم اور تازہ ترین خبروں کے منفرد انداز کو پسند کرتے ہیں۔
بول نیٹ ورک اور مقبولیت کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔
اس سے قبل ہر عمر کے افراد کے پسندیدہ چینل بول انٹر ٹینمنٹ کی جانب سے ریلیز کیا گیا گا نا ’بول کفارہ ‘ یو ٹیوب پر 100 ملین سے زائد ویوز حاصل کرکے پاکستان کا سب سے زیادہ سنا جانے والا گانا بن چکا ہے۔