سابق وزیراعظم عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کے پیش نظر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں نے عوام سے بنی گالہ پہنچنے کی گزارش کی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ فیصل آباد سے بسوں میں قافلے بنی گالہ کیلئے رواں دواں ہیں، آپ جہاں بھی ہیں آج بنی گالہ پہنچیں اور عمران خان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کریں۔
فیصلُ آباد سے بسوں میں قافلے بنی گالہ کیلئے رواں دواں ہیں، آپ جہاں بھی ہیں آج بنی گالہ پہنچیں اور عمران خان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کریں #عمران_خان_ہماری_ریڈ_لائن pic.twitter.com/MxxIl9akee
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) August 22, 2022
حماد اظہر
دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ انٹرنیٹ کی بندش ہوئی تو سمجھ لیں امپورٹڈ سرکار کے عوامی احتساب کا وقت آگیا ، سب لوگ اسلام آباد پہنچیں۔
اگر انٹیرنیٹ کی بندش ہوئی تو سمجھ لیں کہ امپورٹڈ سرکار کے عوامی احتساب کا وقت آگیا اور سب لوگ اسلام آباد پہنچیں۔
اگر چیرمین عمران خان کو گرفتار کرنے کی کوشش بھی کی جاتی ہے، تب بھی فوری طور پر اسلام آباد پہنچنا ہے۔
انشاللہ حقیقی آزادی قریب ہے۔ پاکستان زندہ باد۔— Hammad Azhar (@Hammad_Azhar) August 21, 2022
حماد اظہر نے مزید کہا کہ اگر چیئرمین عمران خان کو گرفتار کرنے کی کوشش بھی کی جاتی ہے، تب بھی فوری طور پر اسلام آباد پہنچنا ہے۔
یاسمین راشد
اس کے علاوہ تحریک انصاف کی رہنما یاسمین راشد نے بھی اپنی ٹویٹ میں تحریک انصاف کے کارکنان کو گھروں سے نکلنے کی کال دی ہے۔
اگر خان صاحب کو گرفتار کرنے کی کوشش، ہو آپ نے گھروں سے نکلنا ہے-
ہر شہر میں جہاں جہاں پی ٹی آئی کی سیاسی گیدرنگ ہوتی ہے
کسی کال انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا یا پارٹی کی کال کا انتظار کئے بغیر#نكلو_پاکستان_كى_خاطر— Dr. Yasmin Rashid (@Dr_YasminRashid) August 21, 2022
فیصل جاوید کی میڈیا سے گفتگو
پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید نے بنی گالہ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حقیقی آزادی کا سفر فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوگیا ہے، سب سے گزارش ہے بنی گالہ پہنچیں۔
فیصل جاوید نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کی حرکتوں سے یہ آشکار ہوچکا کہ وہ گھبرا چکی ہے، سوات کے ضمنی الیکشن میں 12 جماعتوں کوعمران خان نے شکست دی۔
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ پنجاب اور کراچی کے ضمنی الیکشن میں عمران خان کامیاب ہوئے، ثابت ہوگیا کہ قوم کے سب مقبول لیڈر عمران خان ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما اور کارکن بنی گالا پہنچ گئے
پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کے بعد متوقع گرفتاری کے پیش نظر فواد چوہدری، اسد عمر اور مراد سعید سمیت کارکنان کی بڑی تعداد رات گئے بنی گالہ پہنچ گئی تھے۔
کارکنان نے عمران خان کی گرفتاری کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے ان کی سیکیورٹی کے لیے بنی گالہ کے باہر ڈیرے ڈال دیئے جبکہ لاہور اور دیگر شہروں میں بھی کارکن گھروں سے باہر نکل آئے ہیں۔
درجن بھر کارکنان اس وقت بنی گالہ میں عمران خان کی رہائش گاہ کے قریب چوک پر موجود ہیں، عمران خان چوک پر مامور پولیس اہلکار کارکنان کو آگے جانے کی اجازت نہیں دے رہی جبکہ بنی گالہ میں اس وقت معمول کے مطابق سیکیورٹی موجود ہے، اضافی نفری تعینات نہیں کی گئی ہے۔