عمران خان کی قیادت میں محکمہ صحت پنجاب نے ڈاکٹرز کی ریکارڈ بھرتیاں کیں، یاسمین راشد

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ عمران خان کی قیادت میں محکمہ صحت پنجاب نے ڈاکٹرزکی ریکارڈبھرتیاں کیں۔

تفصیلات کے مطابق یاسمین راشد سے چیئرمین پنجاب پبلک سروس کمیشن جنرل(ر)ملک ظفراقبال سے ملاقات ہوئی ہے۔

ملاقات میں صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد اور چیئرمین پنجاب پبلک سروس کمیشن جنرل(ر)ملک ظفراقبال کے درمیان ڈاکٹرزکی بھرتی بارے تبادلہ خیال ہوا۔

ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ گزشتہ ساڑھے تین سالوں کے دوران محکمہ صحت پنجاب میں سوفیصد میرٹ پر  50ہزارسے زائد ڈاکٹر،نرسزاور پیرامیڈیکل سٹاف بھرتی کیا گیا ہے۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ اس سے قبل محکمہ صحت پنجاب 50فیصدخالی اسامیوں کے ساتھ چل رہا تھا، پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹرزکی کمی پوری کئے بغیرآنے والے مریض کے بہترعلاج معالجہ کو یقینی نہیں بنایا جاسکتا۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت پنجاب نے 3200سے زائد نئی بھرتیوں کیلئے ریکوزیشن پنجاب پبلک سروس کمیشن کوبھجوادی گئی ہے، محکمہ صحت پنجاب نے ڈاکٹرزکی سب سے زیادہ بھرتیاں کی ہیں۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ  ڈاکٹرزکی ترقیوں کیلئے سروس اسٹرکچر میں بھی آسانیاں پیداکررہے ہیں۔

دوسری جانب چیئرمین پنجاب پبلک سروس جنرل(ر)ملک ظفراقبال کا کہنا تھا کہ محکمہ صحت پنجاب میں ڈاکٹرز کی بھرتی کیلئے متعلقہ افسران کو ریکروٹمنٹ پراسیس جلدی مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

Best Car Accident Lawyer