چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیرِصدارت اہم ترین اجلاس ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیرِصدارت اہم ترین اجلاس منعقد ہوا جس میں آج شام منعقد ہونے والی مرکزی تقریب کے حوالے سے اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس میں سابق وزیر برائے مذہبی امور نورالحق قادری، سینیٹر فیصل جاوید، افتخار درانی، سلمان احمد اور نجم شیراز شریک ہوئے۔
اسکے علاوہ ایف نائن پارک میں منعقد ہونے والی تقریب کے پروگرام پر بھی بات چیت کی گئی اور چیئرمین تحریک انصاف کے خطاب کے خدوخال پر بھی مشاورت ہوئی۔
واضح رہے کہ تحریک انصاف آج شام ایف نائن پارک میں رحمتہ للعالمین صلی اللہ علیہ وسلم کانفرنس کا انعقاد کررہی ہے جس میں چیئرمین تحریک انصاف کانفرنس سے خصوصی خطاب کریں گے۔