سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے اہلیان کراچی سے ووٹ ڈالنے کی اپیل کی گئی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے لکھا کہ ہم کراچی این اے 245 کا الیکشن جیتنے والے ہیں۔
We are on our way to winning Karachi NA 245 election. Our camps are full of voters while opposition camps are empty. I am asking all our voters to go immediately to vote if they haven’t already done so.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) August 21, 2022
جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں عمران خان لکھتے ہیں کہ ہمارے کیمپ ووٹرز سے بھرے پڑے ہیں جبکہ اپوزیشن کے کیمپ خالی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ جن لوگوں نے ابھی تک ووٹ کاسٹ نہیں کیا میں اپنے ان تمام ووٹرز سے کہتا ہوں کہ وہ فوری طور پر ووٹ ڈالنے جائیں۔
کراچی؛ این اے 245 پر ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ جاری
کراچی کے حلقہ این اے 245 پر ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ کا سلسلہ جاری ہے۔
قومی اسمبلی کے حلقے میں ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ کا وقت صبح 8 بجے شروع ہوا جو کسی وقفے کے بغیر شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔
اس نشست پر پاکستان تحریک انصاف کے محمود مولوی، ایم کیو ایم کے امیدوار معید انور، پی ایس پی کے سید حفیظ الدین، مہاجر قومی موومنٹ کے محمد شاہد اور ٹی ایل پی کے محمد احمد رضا مد مقابل ہیں۔
فاروق ستار آزاد امیدوار کی حیثیت سے میدان میں موجود ہیں، مجموعی طور پر سیٹ کے لیے 15 امیدواروں میں مقابلہ ہے، جبکہ پیپلز پارٹی اور جے یو آئی کے امیدوار ایم کیو ایم کے حق میں دستبردار ہوئے۔
خیال رہے کہ قومی اسمبلی کی یہ نشست ڈاکٹرعامر لیاقت حسین کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔