عمران خان کیلئے کونسے مہینے مصیبت کے ہیں اور کیا فیوچر ہوگا؟ منظوروسان کی پیشگوئی

عمران خان کیلئے کون سے مہینے مصیبت کے ہیں اور کیا فیوچر ہوگا؟ منظور وسان نے اسکی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے لئے اکتوبر اور نومبر مصیبت کے مہینے ہیں، مجھے اب عمران خان کا فیوچر کہیں نظر نہیں آرہا۔

‘عمران خان کے دن گنے جا چکے ہیں’

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور مشیر زراعت منظور وسان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ جن لوگوں نے عمران خان کو جہاں سے پک کیا تھا، اسے وہیں واپس بھیج رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے دن گنے جا چکے ہیں اور وہ پھنس چکے ہیں، جب بھی عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری ہوتے ہیں تو وہ بنی گالا سے فرار ہوکر پشاور یا کسی اور جگہ بھاگ جاتے ہیں۔

‘جو دھمکی دیتے ہیں وہ کچھ نہیں کرسکتے’

منظور وسان نے دعوی کیا ہے کہ عمران خان نے کبھی جیل دیکھی ہی نہیں ہے، عمران خان کے مطابق جب ججز کی بحالی کی تحریک چلی تھی تو وہ صرف 4 دن جیل گئے تھے۔

پیپلز پارٹی کے رہنما نے مزید کہا کہ عمران خان میرے ساتھ 2002 میں ایم این اے تھے، تب مجھے کہتے تھے کہ آپ لوگ جیل میں کیسے دن گزار لیتے ہیں اگر میں جیل جاؤں توخودکشی کرلوں، جو دھمکی دیتے ہیں وہ کچھ نہیں کرسکتے۔

رواں سال کے اکتوبر اور نومبر ماہ بڑے خطرناک ہیں، منظوروسان کی پیشگوئی

گزشتہ روز پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینئر رہنما منظور وسان نے پیشگوئی کی تھی کہ رواں سال کے اکتوبر اور نومبر ماہ بڑے خطرناک ہیں۔

منظور وسان نے پی ٹی آئی قیادت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا تھاکہ اب پرانے چہرے تھوڑے ریسٹ کریں گے اور نئے چہرے مختلف جیلوں میں جائیں گے، کچھ خیرپور جیل میں بھی آئیں گے مگر انکی خدمت میں کروں گا۔

ملک میں اب بہت سارے راز فاش ہونگے، منظور وسان کا دعوی

منظوروسان نے دعوی کیا تھا کہ ملک میں اب بہت سارے راز بھی فاش ہونگے، حکومت بھی متحرک ہوگی اور اسٹیبلشمنٹ بھی متحرک ہوگی۔

پی پی پی کے سینئر رہنما کا کہنا تھا کہ الیشکن ہوں تو فیئر اینڈ فری ہوں اور مدت بھی پوری ہو۔ مہینے پہلے ہی کہا تھا کہ بہت سی آڈیوز اور ویڈیوز لیکس ہونگی جو اب سب دیکھ رہے ہیں۔

منظور وسان نے مزید کہا کہ عمران خان جو کھیل کھیل رہے ہیں وہ شاید اس کی سوچ میں بھی نہ ہوں، اس کے اثرات جلد سامنے آجائیں گے۔

Best Car Accident Lawyer