سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان کیخلاف توہین عدالت کیس ختم کرنا چاہیے۔
بول نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عدالتی فیصلوں کونہ مانناتوہین عدالت ہے ، عمران خان نےکہا قانونی ایکشن لوں گا تو کیا یہ دھمکی ہوگئی؟
انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں پتہ اس کیس سےعدلیہ کو کیا فائدہ ہوگا لیکن میرے خیال سے توہین عدالت کیس ختم کرنا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکی عدالتوں کے باہر ججز پر شدید تنقید روزانہ ہوتی ہے لیکن کسی عدالت نے یہ نہیں کہا کہ ان پر ظلم ہوگیا ہے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ پنجاب کے کیس میں مریم و دیگر نے وزیراعظم ہاؤس میں تماشہ لگایا، چیف جسٹس،عدلیہ کو دھمکیاں دیں گئیں۔
ان کا کہنا تھا کہ زیرحراست تشدد کرنے والوں کو کٹہرے میں لاتے تو فائدہ ہوتا لیکن زیرحراست تشدد کے معاملے پر کوئی بات نہیں ہوتی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ شہبازگل، حلیم عادل شیخ اور جمیل فاروقی کو برہنہ کر کے تشدد کا نشانہ بنایا گیا، تو کیا تفتیشی حکام کے پاس لوگوں پر تشدد کرنے کا لائسنس ہے؟