عمران خان کیخلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

عمران خان کیخلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وزیراعظم عمران خان پر انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

اسلام آباد کے تھانہ مارگلہ میں عمران خان کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

پی ٹی آئی چیئرمین کے خلاف مقدمہ مجسٹریٹ صدرعلی جاوید کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

مقدمے کے متن کے مطابق عمران خان نے نے ایف نائن پارک جلسے میں ایڈیشنل سیشن جج کو دھمکایا ہے جبکہ عمران خان کی تقریر کو بھی ایف آئی آر کے متن کا حصہ بنایا گیا ہے۔

Best Car Accident Lawyer