چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کل ایک روزہ لاہور کا دورہ کریں گے۔
ذرائع کے مطابق عمران خان کل بارہ بجے اسلام آباد سے بذریعہ سپیشل طیارہ لاہور پہنچیں گے اور 12 بجے کے بعد 90 شاہراہ قائد اعظم مال روڈ لاہور میں لاہور کے ٹاؤنز وائز تنظیمی اجلاس میں شرکت کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان تنظیمی اجلاس کے شرکاء کو ممکنہ لانگ مارچ کی تیاریوں اور متحرک کرنے کے حوالے سے خطاب کریں گے جبکہ 3 بجے سہ پہر پنجاب کابینہ کا ممکنہ لانگ مارچ کی تیاریوں کے حوالے مشاورتی اجلاس بھی منعقد کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق وسطی پنجاب کی صدر ڈاکٹر یاسمین راشد اور حماد اظہر سمیت ضلعی صدر و ارکان اسمبلی اور دیگر عہدیداران بھی شرکت کریں گے، ملاقاتیں اور اجلاس کے بعد عمران خان اسلام آباد کیلئے روانہ ہو جائیں گے