سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ عمران خان کل بہت اہم اورتاریخی خطاب کریں گے۔
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ عمران خان کل جلسے میں اہم باتیں کریں گے، راولپنڈی کے عوام بڑی تعداد میں جلسے میں شرکت کریں گے۔
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے لیاقت باغ راولپنڈی میں نیوز کانفرنس میں کہا کہ 80 فیصدآبادی پرعمران خان کی حکومت ہے،عمران خان کودیوار سے لگانے کیلئے13 پارٹیاں نکلیں لیکن عوام عمران خان کےساتھ ہیں۔
انکا کہنا تھا کہ قوم کوعمران خان سے الگ کرنے کا سوچنے والے غلطی پر ہیں، عمران خان کیخلاف سازش بنائی گئی جسےقوم نے مسترد کردیا، خان جب بھی جلسہ کریں گے ان کیلئےسڑکیں، میدان، لیاقت باغ سب بھرا ہوگا۔
شیخ رشید نے کہا کہ خان کا پیغام ہے شہبازگل پر جو تشدد ہوا اس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی، امپورٹڈ حکومے نے شہباز گل پر تشدد کرکے دنیا بھر میں ناک کٹوائی ہے۔
انکا کہنا تھا کہ ہماری کسی سے جنگ نہیں، ہمیں پاکستان کےسنگ چلنا ہے، 13 پارٹیوں کی سیاسی قبریں لکشمی چوک پربنیں گی، یہ جماعتیں عوام میں جانےکےلائق نہیں، چورکےنعرے لگتے ہیں۔
شیخ رشید نے کہا کہ گرفتارہوا تومیری اگلی کتاب 10 کروڑمیں بکے گی، کوئی سیاست راولپنڈی کے بغیر مکمل نہیں ہوتی، عمران خان کےساتھ کھڑاہوں اور کھڑا رہوں گا۔
انہوں نے کہا کہ حکمران آئی ایم ایف کےمطالبے پورےکرنے کیلئے ملکی اثاثے بیچ رہے ہیں، عمران خان نے کل ٹوئٹ کرکےحکمرانوں کوبےنقاب کیا۔