عمران خان کا 20 اکتوبر کو سرگودھا کے دورے کا امکان

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا 20 اکتوبر کو سرگودھا کے دورے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان 20 اکتوبر کو سرگودھا دورے پر جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان آئی ایس ایف کے ڈپٹی کنوینئر پنجاب حسنین اولکھ کی درخواست پر یونیورسٹی آف سرگودھا پہنچیں گے اور طلباء سے خطاب کریں گے

ذرائع کے مطابق عمران خان کی آمد کے حوالہ سے وائس چانسلر یونیورسٹی آف سرگودھا کو درخواست دے دی گئی ہے۔

یونیورسٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ وائس چانسلر کی جانب عمران خان کو تاحال طلباء سے خطاب کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔

Best Car Accident Lawyer