عمران خان کا کل ڈی آئی خان کا دورہ متوقع

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کل ڈی آئی خان کا دورہ کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان ڈی آئی خان کے ایک روزہ دورہ کے دوران سیلاب متاثرین سے ملاقات کریں گے اور امدادی رقوم تقسیم کریں گے۔

چیئرمین تحریک انصاف کے دورۂ ڈی آئی خان کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ میانوالی میں تحریک انصاف کے پاورشو سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین تحریکِ انصاف عمران خان نے کہا کہ گیم یہ ہےکہ بند کمرے میں بیٹھ کرچارلوگوں نےمجھےمروانے کا فیصلہ کیا۔ مجھےکسی نےقتل کیاتوکہیں گےکسی مذہبی جنونی نےقتل کیاہے۔ کان کھول کرسن لومیں نےایک ٹیپ بناکررکھی ہوئی ہے۔ چارلوگ جوپلاننگ کررہےہیں وہ آڈیومیں موجود ہے۔ جس دن مجھےکچھ ہواتووہ ٹیپ ریلیزہوجائےگی۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میں نے فیصلہ کیا ہے کہ میں اپنی جان کی قربانی دوں گا اپنے ملک کیا آزادی کے لیے۔ ہمیں جیلوں میں ڈالنے سے نہ ڈراؤ ابھی تو میں جیل بھرو تحریک شروع کرنے لگا ہوں۔ حقیقی آزادی کے جہاد کے لیے سب کو تیار کررہا ہوں۔ امریکا کے غلاموں کو ہم پر مسلط کیا گیا ہے۔ اچھا ہوا شہباز شرہف کو چھ ماہ بعد مراسلہ یاد آیا گیا، ہم تو چھ ماہ سے تحقیقات کا کہہ رہے تھے۔

سربراہ تحریکِ انصاف کا کہنا تھا کہ لوگوں سے پوچھیں جب بجلی کا بل آتا ہے تو وہ کہتے ہیں ہم بل ادا کریں یا خوراک اور بچوں کی فیسیں ادا کریں۔ چار پانچ ماہ میں ان لوگوں نے ملک کا دیوالیہ نکال دیا مہنگائی کے ریکارڈ توڑدیے۔ یہ لوگ صرف اپنے کرپشن کے کیسز ختم کررہے ہیں۔

عمران خان نے جلسے سے خطاب میں مزید کہا کہ امریکا کی جنگ میں شامل ہو کراسّی ہزار پاکستانی مارے گئے کیوں کہ ہم ان کے غلام تھے۔ جن کی جنگ لڑ رہے تھے وہ یہاں ہم پربمباری کر رہے تھے، پینتیس لاکھ لوگ بے گھر ہوئے اوراربوں ڈالر کا نقصان ہوا۔ اس جنگ کی وجہ آج بھی ہمارے فوجی جوان جنگ لڑرہے ہیں اورشہید ہو رہے ہیں۔ کیا کسی نے پوچھا کہ ہمیں ان کی جنگ میں شریک ہونا چاہایے تھا؟ جبکہ میں ہروقت یہی کہتا تھا اورمجھ پر طالبان خان کا الزام لگایا گیا۔

 

Best Car Accident Lawyer