پاکستان کے نمبر ون اور سب سے پسندیدہ نیوز چینل ’بول نیوز‘ نے ٹی وی سمیت ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر سب سے زیادہ دیکھے جانے کا ریکارڈ قائم کردیا ہے۔
یکم ستمبر کو سابق وزیر اعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے سرگودھا میں جلسہ عام سے خطاب کیا جس کے دوران یوٹیوب پر سب سے زیادہ بول نیوز دیکھا گیا اور اس اعتماد کے لیے بول نیوز اپنے ناظرین کا انتہائی شکر گزار ہے۔
بول نیوز کے یوٹیوب لائیو پر عمران خان کے خطاب کو 62 ہزار سے زائد صارفین نے دیکھا، ناظرین کی اتنی بڑی تعداد یہ ظاہر کررہی ہے کہ لوگ اپنے پسندیدہ چینل اور اس پر نشر کی جانے والی تمام اہم اور تازہ ترین خبروں کے منفرد انداز کو پسند کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ہر عمر کے افراد کے پسندیدہ چینل بول نیوز پرعمران خان کی سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے ٹیلی تھون کو یوٹیوب پر سب سے زیادہ دیکھا گیا تھا۔
عمران خان کی ٹیل تھون مہم کو 4 کروڑ 95 لاکھ سے زائد لوگوں نے دیکھا تھا۔