عمران خان کا ایجنڈا پاکستان کونقصان پہنچاناہے، وزیراعظم

عمران خان کا ایجنڈا پاکستان کونقصان پہنچاناہے، وزیراعظم

وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عمران خان کا مذموم ایجنڈا واضح طور پر پاکستان کو نقصان پہنچانا اور کمزور کرنا ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنی ٹوئٹ میں کہاکہ  اداروں کو بدنام کرنے کے لیے عمران نیازی کی نفرت انگیز باتیں ہر روز نئی بلندیوں کو چھو رہی ہیں۔

انہوں نےکہا کہ عمران خان اب مسلح افواج اور اس کی قیادت کے خلاف کیچڑ اچھالنے اور زہریلے الزامات لگا رہے ہیں۔ عمران خان کا مذموم ایجنڈا واضح طور پر پاکستان کو نقصان پہنچانا اور کمزور کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں تمام تعلیمی ادارے کھل گئے

Best Car Accident Lawyer