میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ عمران خان وقت کے فرعونوں کے خلاف کھڑا ہے۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر بلدیات میاں محمود الرشید نے پنجاب سٹیز پروگرام کا افتتاح کیا اور پنجاب سٹیز پروگرام کے تحت 1 ارب 75 کروڑ روپے کے فنڈز مختص کردیے جبکہ صوبائی وزیر کا فراہم کیے جانے والا فنڈ جلد استعمال میں لانے کا حکم بھی دے دیا۔
اس موقع پر میاں محمود الرشید نے کہا کہ نجاب سٹیزن پروگرام صوبے کی 16 میونسپل کمیٹیز کو فراہم کیا جا رہا ہے جبکہ نجاب سٹیزن پروگرام انفراسٹرکچر کی بہتری کے لئے بھی گیم چینجر ثابت ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ وہ پروگرام کے تحت کاموں کو ماہانہ بنیادوں پر چیک کرینگے، حکومت پنجاب اور ورلڈ بینک کے تعاون سے ترقیاتی کام جاری ہیں۔
میاں محمود الرشید نے کہا کہ سست روی کا شکار ترقیاتی کام جلد تیزی سے کیے جائیں گے، سست روری کا شکار ترقیاتی کاموں والے علاقوں کا خود وزٹ بھی کر رہا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ترقیاتی فنڈز استعمال نہ ہونے پر فوری انکوائری ہو گی جبکہ آئندہ چند دنوں میں خطیر رقم سے ترقیاتی کام شروع ہو جائیں گے اور 30 نومبر تک تمام سٹرکوں کی تعمیر و بحالی کا کام بھی مکمل ہو جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان وقت کے فرعونوں کے خلاف کھڑا ہے، عمران خان کی کال پر لوگوں کا سمندر اسلام آباد آئے گا۔
صوبائی وزیر بلدیات میاں محمود الرشید نے مزید کہا کہ بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے صنعتیں بند ہو رہی ہیں اور صنعتیں بند ہونے سے لاکھوں مزدور بے روزگار ہو رہے ہیں۔
اس موقع پر محمد اشرف سوہنا، کوآرڈینیٹر پنجاب سٹیز پروگرام چوہدری اشفاق اور ایم پی اے سعید احمد سعیدی بھی موجود تھے۔