عمران خان نے ہر ملک کے ساتھ سفارتی تعلقات کو اہمیت دی ہے، فیاض چوہان

فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ عمران خان نے ہر ملک کے ساتھ سفارتی تعلقات کو اہمیت دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب فیاض الحسن چوہان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جو آڈیو لیک ہوئی ہے اس میں عمران خان کے بیانئے کے متضاد کوئی چیز نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ حقیقت ہے کہ امریکی سفیر نے اسد مجید کو بلا کر کہا کہ عمران خان کی حکومت کو ختم کیا جائے جبکہ یہ بھی حقیقت ہے کہ امریکی سفیر نے کہا عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کامیاب ہونی چاہیے ۔

 ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ لیو نےکہا کہ عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کامیاب نہ ہوئی تو پاکستان کو اسکے نقصانات اٹھانا پڑیں گے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عوام کو سمجھانے کے لئے اگر ٹرانسکرپٹ کو خط کہا گیا ہے تو وہ ایک ہی چیز ہے، وزیر اعظم اور وفاقی آفیشلز کو بلا کر پوچھیں کہ اس میں کیا غلط ہے۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ عمران خان نے ہر ملک کے ساتھ سفارتی تعلقات کو اہمیت دی ہے، اس وقت عمران خان دنیا کا پاپولر لیڈر ہے، امپورٹڈ حکومت ان کے خلاف مقابلہ تو نہیں مگر سازشیں کر رہی ہے۔

ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب نے یہ بھی کہا کہ شہباز شریف جو عمران خان کے خلاف بات کر رہا ہے اس نے چور اسحاق ڈار کو قابل کہ دیا جبکہ شوباز نے بجلی سے لیکر گیس اور مہنگائی سے لیکر روپے کی قیمت تک کا بیڑا غرق کر دیا۔

ان کا کہناتھا کہ امپورٹڈ حکومت نے کرسی کی خاطر ہارس ٹریڈنگ ، آرٹیکل 63A-1 اور 63A-2 کی خلاف ورزیاں کیں۔

ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب فیاض الحسن چوہان کا مزید کہنا تھا کہ گیارہ گیدڑوں کی جماعت نے ہنستی بستی معیشت کا بیڑا غرق کر دیا، جان لیں کے آڈیو لیکس میں وزیر اعظم ہاؤس کے لوگ ملوث ہیں۔

Best Car Accident Lawyer