عمران خان نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانیز ہمارا اثاثہ ہے۔

عمران خان نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانیز ہمارا اثاثہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف  کی معاشی ٹیموں کے روزانہ کے بنیادوں پر اجلاس ہورہے ہیں۔

 عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت ملی تو بہت سے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا، دوست ممالک نے مشکل وقت میں ہماری مدد کی۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ حکومت ملی تو روپے کی قدر ہر روز گررہی تھی جبکہ معیشت کو ٹھیک کرنے کیلئے ہر روز پریشر ہوتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن پہلے دن سے ہماری حکومت گرانے پر تلی ہوئی تھی، وہ ڈرے ہوئے تھے کہ میں انکا احتساب کروں گا

چیئرمین تحریک انصاف نے یہ بھی کہا کہ مولانا فضل الرحمن اپنا دھرنا لے آتا تھا لیکن ہم نے تو مولانا کو کھانے تک کی آفر کی، پھر بلاول بھٹو کانپیں ٹانگنے کیلئے آگیا۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ بلیک میل کر رہے تھے کہ این آر او دیدیا جائے جبکہ ہم نے انکے خلاف کوئی مقدمات نہیں بنائے۔

عمران خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم نے ایکسپورٹس بڑھا کر اپنی ویلتھ بہتر بنانے کا سوچا تک نہیں، اگر ایکسپورٹس بڑھے گی نہیں تو ملک کیسے بڑھے گا۔

چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ کوئی پاکستان کو ایشین ٹائیگر بنانے کی باتیں کرتا رہا، شہباز شریف کورونا میں ماسک پہن کر ڈرامے کرنے واپس آگیا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اوورسیز پاکستانیز ہمارا اثاثہ ہے، شوکت خانم ہسپتال بنانے میں اوورسیز پاکستانیوں کا اہم کردار تھا۔

عمران خان نے الیکشن کمیشن ہر طنز کرتے ہوئے کہا کہ میں تو الیکشن کمیشن پر حیران ہو، رات کو انہوں نے میری فارن فنڈنگ دیکھ لی ہوگی۔

 چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے مزید کہا کہ اب جسے حکومت ملے گی بہت سے اقدامات کرنا ہونگے اور ہمیں اب پہلے سے تیاری کرکے آنا ہوگی، جب وزیراعظم بنا تو واپڈا کے حالات اور پینشن کے بارے میں بتایا گیا۔

Best Car Accident Lawyer