چیئرمین تحریک انصان عمران خان نے براہ راست تقریر نشر کرنے پر پابندی کو چیلنج کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے وکلا کے ذریعے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائرکی۔
چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ پیمرا کا براہِ راست تقررنشرکرنے پر پابندی کا آرڈر کالعدم قراردیا جائے، اپنی تقریرمیں شہباز گل پر تشدد کا حوالہ دیا تھا۔
سابق وزیراعظم عمران ںا نے درخواست میں مؤقف اپنایا کہ تقریر میں ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی کی بات کی تھی۔ قانونی کارروائی کا حق قانون نے بطور شہری دے رکھا ہے۔
سربارہ تحریک انصاف نے مؤقف اختیار کیا کہ میری تقریر کو غلط طور پر نفرت انگیز تقریر کے طور پر لیا گیا۔ کسی کو بھی قانون کارروائی کا کہنا نفرت انگیزی میں نہیں آتا۔
دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ایف نائن پارک میں تقریرکا ریکارڈ اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرا دیا گیا۔
ایڈیشنل سیشن جج زیبا چودھری کو دھمکانے پرعمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس میں تقریر کا ریکارڈ اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرایا گیا۔
پیمرا نےعمران خان کی 20 اگست کی تقریرکی ڈی وی ڈی اور ٹرانسکرپٹ عدالت میں جمع کرایا۔
پیمرا کے ڈی جی مانیٹرنگ اشفاق احمد جمانی نے عدالتی حکم پر ریکارڈ جمع کرایا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے 23 اگست کو نوٹس جاری کرکے پیمرا سے ریکارڈ طلب کیا تھا۔
پیمرا کی جانب سے عدالتی حکم پرعمل درآمد کی رپورٹ ریکارڈ کے ساتھ جمع کرائی گئی۔