پاکستان تحریک انصاف کی سینیئر رہنما ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ حکومت کی عمران خان کے خلاف تمام سازشیں ناکام ہوتی جا رہی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مریم نواز کے بیان پر پاکستان تحریک انصاف نے ردعمل جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت کی ڈوریاں ہلانے والوں نے شریفوں اور حواریوں کو وائٹ واش کیا ہے۔
ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ وائٹ واش ان کی گندگی کو ہمیشہ کے لیے چھپا نہیں سکتا جبکہ یہ مریم نواز بھی جانتی ہیں اور قوم کو بھی علم ہے کہ شریف خاندان بڑے پیمانے پر منی لانڈرنگ اور کرپشن میں ملوث ہے۔
Aw Maryam is upset – chachu’s schemes ag IK keep failing! But she knows & nation knows Sharif family indulged in money laundering & corruption on massive scale & present string pullers of Imported govt whitewashed Sharifs & associates.But whitewash can’t hide their dirt forever! pic.twitter.com/4dqbPEtN05
— Shireen Mazari (@ShireenMazari1) October 3, 2022
انہوں نے کہا کہ مریم نواز پریشان ہیں کہ چچا کی عمران خان مخالف سازشیں ناکام ہوتی جا رہی ہیں۔
خیال رہے کہ آج اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کے خلاف توہین عدالت کا شوکاز نوٹس واپس لے لیا ہے۔
سلام آباد ہائی کورٹ کے لارجربنچ نے متفقہ فیصلہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم عمران خان کے جواب اور کنڈکٹ سے متفق ہیں۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا کہ عدالت عمران خان کے جواب سے مطمئن ہے۔ عمران خان نے نیک نیتی ثابت کی اور معافی مانگنے گئے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف توہینِ عدالت کی کارروائی ختم کر دی گئی۔ جس کے بعد سابق وزیرِاعظم عمران خان اسلام آباد ہائی کورٹ سے روانہ ہو گئے۔