سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان سے سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کی بنی گالہ میں ملاقات ہوئی جس میں موجودہ صورتحال پر بات چیت کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق ملاقات میں پیمرا کی طرف سے تقریر پر پابندی اور موجودہ سیاسی صورتحال پر اہم تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں لیاقت باغ کے جلسے کے حوالے سے بھی عمران خان اور شیخ رشید کے درمیان مشاورت ہوئی اور آئندہ کے سیاسی حکمت عملی کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔
پیمرا کی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی تقریر لائیو نشر کرنے پر پابندی
پیمرا نے سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی تقریر لائیو نشر کرنے پر پابندی لگادی ہے۔
پیمرا کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ ٹی وی چینل عمران خان کی تقریر ریکارڈ کر کے چلا سکتے ہیں، تاہم براہ راست نشر کرنے پر پابندی ہوگی۔
اعلامیے میں بتایا گیا کہ تمام سیٹیلائیٹ ٹی وی چینل ملکی اداروں کے خلاف کسی بھی تقریر اور بیان بازی کو نشر نہ کرنے کے پابند ہیں۔
پیمرا کا مزید کہنا ہے کہ تمام ٹی وی چینل آزاد ایڈیٹوریل بورڈ تشکیل دیں تاکہ ان کا پلیٹ فارم ملکی اداروں کے خلاف استعمال نہ ہوسکے۔
تحریک انصاف کا راولپنڈی میں پاور شو، تیاریاں مکمل، میدان سج گیا
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے راولپنڈی لیاقت باغ میں پاور شو کی تمام تیاریاں مکمل ہوگئی ہیں، پنڈال سج گیا ہے اور جلسہ گاہ میں انتظامات بھی مکمل کر لئے ہیں۔
لیاقت باغ جلسہ گاہ پر وی وی آئی پیز، خواتین اور کارکنان کیلئے الگ الگ انکلیورز مختص کیے گئے ہیں جبکہ مرکزی اسٹیج پربلٹ پروف ڈائس نصب کر کے سیکیورٹی کے سخت انتظامات بھی کیے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان آج شام 4 بجے لیاقت باغ راولپنڈی میں عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے۔