عمران خان خوفناک حادثے سے بال بال بچ گئے

سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان ایک بڑے اور خوفناک حادثے سے بچ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات گجرات جلسے سے واپسی پر تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے اسکواڈ میں شامل ایک گاڑی خوفناک حادثے کا شکار ہوئی تھی۔

اس حادثے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک گاڑی جو کہ مکمل طور پر آگ کی لپیٹ میں ہے ۔

اس حوالے سے عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ گاڑی میں موجود افراد نے چھلانگ لگا کر جان بچائی جس کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

بعدازاں چیئرمین پی ٹی آئی اپنے اسکواڈ سمیت خیریت سے بنی گالہ پہنچ گئے ۔

خیال رہے کہ گزشتہ رات عمران خان کا قافلہ گجرات سے وآپس اسلام آباد جا رہا تھا کہ قافلے میں شامل گاڑی کو روات کے قریب حادثہ پیش آیا اور اسکواڈ میں شامل ایک گاڑی کو اچانک آگ لگ گئی تھی۔

قافلے میں موجود عمران خان کی گاڑی متاثرہ گاڑی کے پیچھے تھی۔

Best Car Accident Lawyer