عمران خان اپنے احتساب کے بیانیہ پر آج بھی کھڑا ہے، عثمان ڈار

عثمان ڈار نے کہا ہے کہ عمران خان اپنے احتساب کے بیانیہ پر آج بھی کھڑا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما عثمان ڈار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ (ن) لیگ فیک آڈیوز پر بھنگڑے ڈالنے کی بجائے انتخابات کی تیاری کرے، عوام آئندہ انتخابات میں ہر سازش کا حساب لینے والے ہیں۔

 

پی ٹی آئی کے رہنما عثمان ڈار نے مزید کہا کہ عمران خان کے گھر روزانہ پولیس بھیجنے والے ایک وارنٹ گرفتاری سے گھبرا گئے؟ جبکہ عمران خان اپنے احتساب کے بیانیہ پر آج بھی کھڑا ہے

Best Car Accident Lawyer