عمران خان آج سرگودھا میں جلسہ عام سے خطاب کرینگے

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان آج سرگودھا میں جلسہ عام سے خطاب کرینگے۔

سرگودھا اسپورٹس اسٹیڈیم میں تحریک انصاف نے پنڈال سجا لیا گیا ہے جبکہ تمام تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں۔

 

منتظمین جلسہ کے مطابق اسٹیڈیم میں 20 ہزار کرسیاں لگائی گئی ہیں جبکہ  جلسہ کے لیے 80 فٹ چوڑا اور 60 فٹ اونچا اسٹیج تیار کیا گیا ہے۔

اسکے علاوہ جلسہ گاہ میں روشنیوں کا بھی انتظام مکمل کر لیا گیا ہے، پنڈال میں خواتین کے لیے الگ خصوصی انکلوژر بنایا گیا ہے۔

 

جلسہ گاہ میں داخلی گیٹس پر واک تھرو گیٹس نصب کیے گئے ہیں جبکہ جلسے کی سکیورٹی پر ایک ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔

 

Best Car Accident Lawyer