عمران خان آج انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن کی رکنیت سازی مہم کا باضابطہ افتتاح کریں گے

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان آج انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن کی ملک گیر رکنیت سازی مہم کا اسلام آباد میں افتتاح کریں گے۔

انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن کی ملک گیر رکنیت سازی مہم کا افتتاح قومی کنونشن کے دوران کیا جائے گا جو کہ آج اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔

 

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کنونشن سے خصوصی خطاب کریں گے جبکہ مرکزی سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف اسدعمر بھی موجود ہوں گے۔

مرکزی کنویئنر انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن چوہدری ارسلان قومی کنونشن کی میزبانی کے فرائض سرانجام دیں گے جبکہ مرکزی و صوبائی ذمہ داران اور کارکنان بھی بڑی تعداد میں شرکت کریں گے ۔

قومی کنونشن میں ملک گیر رکنیت سازی مہم کے افتتاح کے ساتھ فیڈریشن کے تنظیمی اہداف بھی نمایاں کئے جائیں گے اور ملک بھر کی جامعات میں تنظیمی نظم کے قیام اور سرگرمیوں کے خدوخال بھی طے کئے جائیں گے۔

طالبات کو انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن کی مرکزی، صوبائی اور مقامی تنظیموں میں شمولیت و خصوصی کردار دینے کی حکمت عملی بھی وضع کی جائے گی۔

انصاف اسٹوڈنٹس کنونشن کی کارروائی براہِ راست میڈیا و سماجی میڈیا پر نشر کی جائے گی۔

Best Car Accident Lawyer