عمران خان اور ان کے دوست عدالتوں کا سامنا کریں، فیصل کنڈی

ڈیرہ اسماعیل خان پاکستان پیپلز پارٹی مرکزی سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ عمران خان اور ان کے دوست عدالتوں کا سامنا کریں۔

تفصیلات کے مطابق سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی فیصل کریم خان کنڈی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہماری پارٹی اور پی پی قیادت نے عدالتوں کا سامنا کیا، بی بی نے شہادت کو قبول کیا مگر جلاوطنی سے انکار کیا۔

وزیر اعظم کے مشکور ہیں

ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کے مشکور ہیں جنہوں نے ڈیرہ کے لیے انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی منظوری دی۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی وی بیورو آفس، پی آئی اے بکنگ آفس، بینظیر اِنکم سپورٹ ریجنل آفس، پی آئی ڈی آفس ہم نے دوبارہ ڈیرہ منتقل کیا۔

فیصل کنڈی نے کہا کہ سیلاب زدگان کے لیے ہر ممکن مدد اور مالی امداد دینے کے لیے مرکزی حکومت ریلف دینے میں مصروف ہے۔

ہم اپنے اداروں کا احترام کرتے ہیں

انہوں نے مزید کہا کہ شہباز گل کو عدالتوں کا سامنا کرنا چاہیے، ہم اپنے اداروں کا احترام کرتے ہیں۔

 

Best Car Accident Lawyer