علی گیلانی کی کشمیر کیلئے جدوجہد کو سنہری الفاظ میں لکھا جائے گا،مشعال ملک

مشعال ملک نے کہا ہے کہ سید علی گیلانی کی کشمیر کیلئے جدوجہد کو سنہری الفاظ میں لکھا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں پیس اینڈ کلچر آرگنائزیشن کے چیئرپرسن مشعال حسین ملک نے عظیم کشمیری رہنما شہید سید علی شاہ گیلانی کو ان کی پہلی برسی پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سید علی گیلانی بھارتی قبضے کے خلاف مزاحمت کی علامت اور کشمیریوں کی تحریک آزادی کے مشعل راہ تھے۔

مشعال ملک کا کہنا تھا کہ انہوں نے تنازعہ کشمیر پر اس غیر متزلزل موقف کی وجہ سے ایک دہائی سے زیادہ ہندوستان کی جیلوں میں گزارا اور وہ ہندوستانی جوئے سے آزادی کی کشمیریوں کی جدوجہد میں واقعی ایک لیجنڈری شخصیت تھے۔

حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ نے کہا کہ سید علی گیلانی کشمیر کے پاکستان کے ساتھ الحاق کے بڑے حامی تھے اور ان کی میراث کشمیر کے حال کے ساتھ ساتھ آنے والی نسلوں کی رہنمائی اور حوصلہ افزائی کرتی رہے گی۔

مشال ملک نے یہ بھی کہا کہ سید علی گیلانی کی کشمیر کاز کے لیے طویل جدوجہد کو تاریخ کشمیر میں سنہری الفاظ میں لکھا جائے گا۔

حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ علی گیلانی ساری زندگی جموں و کشمیر کے پاکستان کے ساتھ الحاق کے پرجوش حامی رہے،’ہم پاکستانی ہیں، پاکستان ہمارا ہا’ کا نعرہ سید علی گیلانی نے لگایا تھا۔

پیس اینڈ کلچر آرگنائزیشن کے چیئرپرسن مشعال حسین ملک کا مزید کہنا تھا کہ کشمیری عوام جمعرات کو گیلانی کی پہلی شہادت کی برسی پر IIOJK میں مکمل ہڑتال کریں گے اور سید علی گیلانی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے سری نگر میں مارچ کیا جائے گا۔

Best Car Accident Lawyer