پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیراعظم نواز شریف سے لندن میں پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما عبد العلیم خان اور وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاحت و کھیل عون چوہدری نے ملاقات کی ہے۔
ملاقات میں پنجاب حکومت کے حوالے سے اہم بات چیت کی گئی جبکہ مریم نواز بھی ملاقات میں شریک تھیں۔
ذرائع کے مطابق عون چودھری اس اہم ملاقات میں شرکت کیلئے لندن آئے ہیں تاہم علیم خان نواز شریف سے ملاقات کے بعد روانہ ہوگئے ہیں۔
نواز شریف سے ملاقات کے بعد علیم خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ سیاست پر بات کرنے سے گریز کریں گے اور موسم کی بات کریں گے۔
پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما عبد العلیم خان نے مزید کہا کہ لندن کے موسم کا پاکستان کی سیاست پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔