عدالتوں نے آج ہمیں انصاف دے دیا، عامر کیانی

تحریک انصاف کے سینئر رہنما عامر محمود کیانی نے کہا ہے کہ عدالتوں نے آج ہمیں انصاف دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما نے اپنے بیان میں کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے پیمرا کی عمران خان پر پابندی کو ختم کر دیا ہے۔

عامر کیانی نے کہا کہ ہم تمام اداروں کا احترام کرتے ہیں، ہم اپنی فوج سے محبت کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ کوئی سیاسی جلسہ نہیں بلکہ یہ تو حقیقی آزادی کی جنگ ہے، 2018 میں بھی سرگودھا میں اسپورٹس اسٹیڈیم میں تاریخ ساز جلسہ ہوا تھا۔

انہوں نے کہا کہ سیلاب زدگان پر ایشو بنا کر جلسے پر بات کرنے والوں کی تنقید فضول بات ہے، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ٹیلی تھون کے ذریعے سیلاب زدگان کیلئے امداد اکٹھی کر رے ہیں کیونکہ ہمارے لیے سب سے پہلے پاکستان ہے۔

عامر کیانی نے کہا کہ صحافیوں کو پابند سلاسل کیا جا رہا ہے، غلطی یہ ہے کہ سچ کیوں بولا؟ شہباز گل کو برہنہ کر کے تشدد کیا گیا، اسی طرح صحافیوں کی تذلیل کی جا رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یکم ستمبر کو تاریخ ساز جلسہ کریں گے، پی ڈی ایم کو ہر جگہ رسوائی کا سامنا ہے، عمران خان ہی اس ملک کو تمام بحرانوں سے نکال سکتے ہیں۔

Best Car Accident Lawyer