عالیہ اور رنبیر کی شادی کے دوران جوتا چھپائی رسم میں ساڑھے 11 کروڑ روپے کا تقاضہ

بالی ووڈ کی معروف جوڑی عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی شادی کے دوران جوتا چھپائی رسم میں ساڑھے 11 کروڑ بھارتی روپے کا مطالبہ کیا گیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق رنبیر اور عالیہ گزشتہ روز رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے اور ان کی شادی کی تقریب میں لڑکی والوں کی طرف سے جوتا چھپائی رسم کے ساڑھے گیارہ کروڑ روپے مانگے گئے جبکہ خاندانی ذرایع سے پتا چلا کہ لڑکے والوں نے بھی رسم میں خوب بھاؤ تاؤ کیا اور بالآخر کروڑوں روپے کے بجائے صرف ایک لاکھ روپے تھمائے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اداکارہ کی والدہ سونی رازدان نے سب سے مہنگا تحفہ اپنے داماد رنبیر کپور کو دیا جس میں ڈھائی کروڑ روپے کی گھڑی شامل ہے۔ علاوہ ازیں دیگر رشتے داروں نے بھی قیمتی تحائف دیے۔

خیال رہے کہ مذکورہ جوڑی کی شادی کی تقریب انتہائی نجی رکھی گئی تھی جس میں صرف خاندان اور قریب کے ہی رشتے دار شریک ہوئے جبکہ اس دوران چند بالی ووڈ اسٹارز بھی نظر آئے۔