عالمی طاقتوں نے مجبور ہوکر طالبان سے دہشت گردی کا لیبل ہٹایا: عبدالغفور حیدری

جمعیت علماء اسلام ف کے سینئر رہنما عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ عالمی طاقتوں نے مجبور ہوکر طالبان سے دہشت گردی کا لیبل ہٹایا اور مذاکرات کیے۔ شکرگڑھ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جمعیت علماء اسلام ف کے سینئر رہنما عبدالغفور حیدری نے کہا کہ پی ڈی ایم قائم ہے اور اہداف کے لیے پُرعزم ہے۔ عبدالغفور حیدری نے مینارِ پاکستان واقعہ کے حوالے سے کہا کہ حکومتی نااہلی کے باعث لاہور واقعہ سے دنیا میں جگ ہنسائی ہوئی۔

اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ ایسا ماحول عمران خان کے دھرنے سے شروع ہوا۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ اب بھی پی پی و دیگر جماعتیں استعفوں پر تیار ہوجائیں تو حکومت 2 دن میں گِرجائے گی۔