عالمی برادری سیلاب متاثرین سے اظہار یکجہتی کر رہی ہے، احسن اقبال

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ عالمی برادری سیلاب متاثرین سے اظہار یکجہتی کر رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے نورخان ایئربیس پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ترکیہ کی طرف سے بھی امدادی سامان کے جہاز پہنچ رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ اور بلوچستان حالیہ سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں، جنوبی پنجاب اور خیبرپختونخوا کے علاقے بھی سیلاب سے شدید متاثر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیلاب کی وجہ سے جانی و مالی نقصان کے ساتھ فصلوں کو بھی بھاری نقصان پہنچا ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ شاہرات اور ریلوے ٹریکس سمیت انفراسٹرکچر سیلاب سے بری طرح متاثر ہوا ہے، سیلاب متاثرین کی  مدد و بحالی کیلئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

سیلاب ملک بھر میں مزید 119 زندگیاں نگل گیا، تعداد 1033 ہو گئی

سیلاب ملک بھر میں مزید 119 زندگیاں نگل گیا، جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 1033 ہو گئی۔

اين ڈى ايم اے کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹے میں 71 افراد زخمى ہوئے، 14 جون سے اب تک ملک بھر میں 1033 افراد زندگى کى بازى ہار چکے، بلوچستان میں 238، کے پى 226، آزاد کشمير میں 38 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

اين ڈى ايم اے کے مطابق ملک بھر میں 456 مرد، 207 خواتين اور 348 بچے جاں بحق ہوئے، ملک بھر میں اب تک زخميوں کى مجموعی تعداد بھی 1527 ہو گئى ہے، صوبہ سندھ زخمى افراد میں سرفہرست ہے ، تعداد 1009 تک پہنچ گئى، کے پى میں 282، پنجاب میں 105، بلوچستان میں 106 افراد زخمى ہوئے۔

Best Car Accident Lawyer