طوفانی بارش؛ 26 آگست کو 7 ٹرینوں کا آپریشن اپ اور ڈاؤن ٹریک پر معطل رہے گا

سندھ میں طوفانی بارش اور ٹریک زیر آب آجانے کی وجہ سے 26 آگست کو 7 ٹرینوں کا آپریشن اپ اور ڈاؤن ٹریک پر معطل رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان پاکستان ریلویز نے اپنے بیان میں کہا کہ کراچی اور لاہور کے درمیان چلنے والی قرا قرم ایکسپریس اور کراچی ایکسپریس معطل رہے گی۔

ترجمان پاکستان ریلویز کا کہنا ہے کہ کراچی اور راولپنڈی کے درمیان چلنے والی پاکستان ایکسپریس اور تیزگام ایکسپریس، کراچی سے پشاور کے درمیان چلنے والی عوام ایکسپریس اور کراچی سے جیکب آباد کے درمیان چلنے والی سکھر ایکسپریس کو بھی معطل کیا گیا ہے۔

ترجمان پاکستان ریلویز نے کہا کہ سندھ میں طوفانی بارش اور سیلابی صورتحال  کے پیشِ نظر کراچی سے راولپنڈی کے لیے روانہ ہونے والی سر سید ایکسپریس اور کوٹری روہڑی وایہ دادو لاڑکانہ چلنے والی موئن جو دڑو پسنجر کو بھی معطل کیا گیا ہے۔

پاکستان ریلویز کے ترجمان نے کہا کہ مسافر حضرات کو دوسری گاڑیوں میں ایڈجسٹ کیا جائیگا، مسافر حضرات قریبی اسٹیشن سے فل ریفنڈ لے سکتے ہیں۔

 

Best Car Accident Lawyer