طلحہ گرا، پھر اٹھ کھڑا ہوا اور قوم کا سر فخر سے بلند کیا، پی سی بی کی ویٹ لفٹر طلحہ طالب کی حوصلہ افزائی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ویٹ لفٹر طلحہ طالب کی حوصلہ افزائی کیلئے سوشل میڈیا پر پیغام میں کہا ہے کہ وہ گرا، پھر اٹھ کھڑا ہوا اور قوم کا سر فخر سے بلند کیا۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر پی سی بی نے طلحہ طالب کی پرفارمنس پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے تحریر کیا کہ وہ گرا، پھر اٹھ کھڑا ہوا اور قوم کا سر فخر سے بلند کیاخیال رہے کہ ٹوکیو اولمپکس میں ویٹ لفٹنگ کے کھیل میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے طلحہ طالب میڈل تو نہ جیت سکے تاہم عدم سہولیات کے باوجود ایونٹ میں شاندار پرفارمنس دکھا کر قوم کے دل جیت لیے۔جدید سہولتوں سے محروم پاکستانی ویٹ لفٹر نے سہولتوں سے مزین ممالک کے کھلاڑیوں کا خوب مقابلہ کیا۔طلحہ طالب صرف دو کلو کے فرق سے میڈل جیتنے سے محروم رہے، انہوں نے اسنیچ میں 150 کلو اور کلین اینڈ جرک میں 170 کلو وزن اْٹھایا۔