ضمنی انتخاب میں عابد شیر علی اپنے گھر کے پولنگ اسٹیشن سے ہار گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ عابد شیر علی اپنے گھر کے پولنگ اسٹیشن سے ہار گئے ہیں۔
عابد شیر علی اپنے گھر کے پولنگ سٹیشن سے ہار گئے۔
رانا ثنا بھی اپنے گھر کے پولنگ سٹیشن سے ہار گئے۔
باجی مریم کو کوئی انرجائیل پلا دے۔ حالت خطرے میں ہوگی۔
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) October 16, 2022
انہوں نے کہا کہ رانا ثناء اللہ بھی اپنے گھر کے پولنگ اسٹیشن سے ہار گئے ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے مزید کہا کہ باجی مریم کو کوئی انرجائیل پلا دے، حالت خطرے میں ہوگی۔
واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے 8 اور پنجاب اسمبلی کے 3 حلقوں میں پولنگ کا وقت ختم ہوگیا ہے جبکہ ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے۔