ضمنی انتخاب؛ کراچی میں وقت سے پہلے فارم 45 بھرنے کا انکشاف

کراچی میں ضمنی انتخاب کے دوران  وقت سے پہلے فارم 45 بھرنے کا انکشاف ہوا ہے جس پر پی ٹی آئی کی جانب سے احتجاج کیا گیا ہے۔ 

کراچی کے حلقہ این اے 239 کورنگی ناتھا خان میں ایک پولنگ اسٹیشن پر وقت سے پہلے فارم 45 بھرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ اس حوالے سے انصاف لائرز فورم کے وائس پریزیڈنٹ نے الیکشن کمیشن کو شکایت درج کروا دی ہے۔

این اے 239 سے پی ایس پی کے  چیف پولنگ ایجنٹ ایڈوکیٹ حسان صابر نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا۔ جس میں کہا گیا کہ پولنگ اسٹیشنز کے دروازے اندر سے بند رکھے گئے ہیں اور  پولنگ صبح 10 بجے کے بعد شروع کی گئی تھی۔

خط میں کہا گیا کہ  ووٹرز کو گمراہ کیا گیا کہ پولنگ اسٹیشن شفٹ ہوگیا ہے، انتہائی حساس نوعیت کے پولنگ اسٹیشنز میں پولیس نفری اور سی سی ٹی وی کیمرہ غائب کردیے گئے ہیں۔

Best Car Accident Lawyer