ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر عابد شیر علی کو الیکشن کمیشن نے نوٹس جاری کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے اپنے بیان میں کہا کہ عابد شیر علی این اے 108 کے ضمنی الیکشن میں امیدوار ہیں، انہوں نے ضابطہ اخلاق کے پیرا 42 کی خلاف ورزی کی۔
الیکشن کمیشن نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر باسط علی نے نون لیگی امیدوار کو نوٹس بھیجا، عابد شیر علی کو 26 اگست کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم کیا گیا ہے۔
ادارے نے کہا کہ عابد شیر علی نے بجلی سرچارج کے خاتمے کے اعلانات مساجد میں کروائے، آئندہ بلوں میں ریلیف دینے کا اعلان بھی کروایا گیا، عابد شیر علی کے یہ اعلانات ضابطہ اخلاق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
الیکشن کمیشن نے کہا کہ عابد شیر علی فوری طور پر ایسے اعلانات کروانا بند کریں۔