ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن کی جانب سے عمران خان پر بھاری جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں عمران خان، اسد عمر ضابطہ اخلاق خلاف ورزی پر جرمانے کیخلاف اپیل پر سماعت آج ہوئی۔
سماعت کے دوران عمران خان، اسد عمر کی جانب سے کوئی بھی الیکشن کمیشن میں پیش نہیں ہوا جس کے بعد الیکشن کمیشن نے عدم پیروی پر عمران خان، اسد عمر کی جرمانے کیخلاف اپیلیں خارج کردیں۔
سماعت کے دوران الیکشن کمیشن کی جانب سے عمران خان، اسد عمر کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر 50، 50 ہزار جرمانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔