صوفی ٹرنر اور جوئے جونس کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش

برطانوی نژاد امریکی اداکارہ صوفی ٹرنر اور امریکی گلوکار جوئے جونس کے ہاں پہلی بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

24 سالہ صوفی ٹرنر اور 30 سالہ جوئے جونس نے بھی اپنے ہاں پہلی بچی کی پیدائش کی تصدیق کردی۔

رپورٹ میں شوبز ویب سائٹ ٹی ایم زیڈ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ جوڑے کے ہاں چند دن قبل 22 جولائی کو بچی کی پیدائش ہوئی تھی اور بچی کا نام ولا رکھا گیا ہے۔

صوفی ٹرنر نے لاس اینجلس کے ہسپتال میں بچی کو جنم دیا اور اب دونوں ماں اور بیٹی ٹھیک ہیں۔

دونوں نے مئی 2019 میں سادگی سے اس وقت شادی کی تھی جب صوفی ٹرنر کا شہرہ آفاق ڈراما گیم آف تھرونز اپنے اختتام کو پہنچا تھا۔

صوفی ٹرنر نے شہرہ آفاق پولیٹیکل تھرلر فنٹیسی ڈراما ’گیم آف تھرونز‘ سے کیریئر کی شروعات کی اور اسی ڈرامے سے ہی شہرت بھی حاصل کی۔

جوئے جونس اور صوفی ٹرنر کے درمیان گزشتہ کئی سال سے تعلقات تھے اور دونوں کو ایک ساتھ دیکھا جاتا تھا۔ جوئے جونس نے متعدد میوزیکل ایوارڈ حاصل کر رکھے ہیں اور وہ گلوکاری کرنے سمیت اداکاری کے جوہر بھی دکھا چکے ہیں۔

جونس برادران امریکی شوبز و میوزک انڈسٹری میں شہرت رکھتے ہیں اور ان کا سب سے چھوٹا بھائی 18 سالہ فرینکی جونس بھی چائلڈ آرٹسٹ ہے۔

صوفی ٹرنر نے 18 برس کی عمر میں معروف ڈرامے ’گیم آف تھرونز‘ سے کیریئر کا آغاز کیا تھا اور وہ ڈرامے کے پہلے سیزن سے اس کا حصہ رہی ہیں، اس ڈرامے کا آٹھواں اور آخری سیزن گزشتہ برس ریلیز کیا گیا تھا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ جوئے جونس نے اپنے چھوٹے بھائی نک جونس سے بعد 6 ماہ بعد میں شادی کی تھی، تاہم ان کے ہاں بچے کی پیدائش پہلے ہوگئی۔

نک جونس نے دسمبر 2018 میں بولی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا سے بھارت میں دھوم دھام سے شادی کی تھی اور تاحال دونوں نے بچوں کی پیدائش کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا۔