وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ صوبہ بھر میں مالی بہران ہے اس لیے مزید امداد دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق مراد علی شاہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ دسواں ضلع وزٹ کیا ہے ریکارڈ بارش ہوئی ہے، شہر اور گردونواح میں شدید بارش ہوئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت سے بینظیر اِنکم سپورٹ پروگرام کی مد میں ساٹھ فیصد افراد کو پچیس ہزار فی کس دیں گے، نقصان کی لسٹ بنائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ مالی بحران ہے امداد دیں گے، پانی نکالنے کے لیے شہر ہی پرائرٹی ہو گی بعد میں دیہی علاقوں سے نکالیں گے، پورا صوبہ متاثر ہوا ہے۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ لوگوں سے ان کا دکھ بانٹنے کے لئے دورا کر رہا ہوں، ہر ضلع کو ڈیڑھ کروڑ پہلے دیے تھے جو ناکافی ہے اس لیے ہم مزید دیں گے۔