وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا ہے کہ صوبہ بھر میں سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں امداد و بحالی کے کام جاری ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی صدر وزیر اعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو کی سابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات ہوئی جس میں صوبے میں سیلابی صورتحال اور امدادی سرگرمیوں پر بات چیت کی گئی۔
ملاقات میں صوبے کی موجودہ سیاسی صورتحال اور پارٹی امور سے متعلق گفتگو ہوئی جبکہ ترقیاتی منصوبوں اور کوئٹہ ترقیاتی پیکیج پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ ضلع لسبیلہ کے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کو تیز کیا گیا جبکہ صوبہ بھر میں سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں امداد و بحالی کے کام جاری ہیں۔
اس موقع پر اراکین اسمبلی میر عارف جان محمد حسنی، میر سلیم احمد کھوسہ، سابق صوبائی وزیر پرنس علی احمد زئی بھی شریک تھے۔