صحت اجازت دیتی تو سیلاب متاثرین کے پاس موجود ہوتا، آصف زرداری

سابق صدر و پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ صحت اجازت دیتی تو سیلاب متاثرین کے پاس موجود ہوتا۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اپنے ایک بیان میں کہا کہ بارش اور سیلاب کی وجہ سے تکلیف دہ صورتحال ہے، بلاول بھٹو زرداری عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، اللہ کی ذات پر ایمان ہے قوم کو اس مشکل صورتحال سے نکال کر سرخرو ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت بارش اور سیلاب کے متاثرین کی دوبارہ بحالی کی ذمہ داری ضرور پوری کرے گی۔

آصف زرداری نے ہدایت دی کہ پیپلز پارٹی کے وزرا، ممبران اسمبلی اپنے حلقوں کے عوام کے درمیان رہیں، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کو مزید وسیع کر کے غریبوں کی ہر ممکن امداد کی جائے اور حکومت پاکستان بیت المال کو متحرک کر کے غریبوں کی مدد کرے۔

متاثرین سے وعدہ ہے کہ ان کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے

ان کا کہنا تھا کہ عوام کے قدموں میں ہی سیاسی جنت ہے کے اصول کو مشعل راہ بنایا جائے، متاثرین سے وعدہ ہے کہ ان کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، سیاست بعد میں ہوتی رہے گی یہ وقت عوام کی بھرپور خدمت کا ہے۔

واضح رہے کہ سیلاب ملک بھر میں مزید 119 زندگیاں نگل گیا، تعداد 1033 ہو گئی۔

سیلاب ملک بھر میں مزید 119 زندگیاں نگل گیا، جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 1033 ہو گئی۔

اين ڈى ايم اے کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹے میں 71 افراد زخمى ہوئے، 14 جون سے اب تک ملک بھر میں 1033 افراد زندگى کى بازى ہار چکے، بلوچستان میں 238، کے پى 226، آزاد کشمير میں 38 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

اين ڈى ايم اے کے مطابق ملک بھر میں 456 مرد، 207 خواتين اور 348 بچے جاں بحق ہوئے، ملک بھر میں اب تک زخميوں کى مجموعی تعداد بھی 1527 ہو گئى ہے، صوبہ سندھ زخمى افراد میں سرفہرست ہے ، تعداد 1009 تک پہنچ گئى، کے پى میں 282، پنجاب میں 105، بلوچستان میں 106 افراد زخمى ہوئے۔

 

Best Car Accident Lawyer