شہر قائد میں گرمی کی شدت میں اضافہ کا امکان

محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں 7 اکتوبر سے گرمی کی شدت میں اضافہ کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق شہر میں موسم گرم ومرطوب رہنے کا امکان ہے۔

اس دوران درجہ حرارت 36 تا 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ ہونے کا امکان ہے جبکہ آج کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں 12 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے جنوب مغربی ہوا چل رہی ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 84 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ شہر میں بارشوں کا کوئی امکان نہیں ہے۔

خیال رہے کہ آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ وسطی و جنوبی علاقوں میں گرم رہے گا۔

بالائی خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اسلام آباد

آج اسلام آباد میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی جبکہ اس دوران ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔

خیبرپختونخوا

صوبہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا جبکہ دیر، چترال، سوات، مالاکنڈ اور پشاور میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش  کا امکان ہے۔

پنجاب

صوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں خطہ پوٹھوہار(مری، اٹک، چکوال) خوشاب، سرگودھا، فیصل آباد، جھنگ، لاہور، اوکاڑہ، قصور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، لیہ، بھکر، میانوالی ، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور ساہیوال میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

 بلوچستان

صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا جبکہ کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

اس کے علاوہ گوادر میں زیادہ سے زیادہ 33، جیونی، اوڑمارہ اور پسنی میں 32ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

کشمیر/گلگت بلتستان

کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود جبکہ گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا بھی  امکان ہے۔

Best Car Accident Lawyer